بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 32ہزار ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 60ہزار چالان کئے گئے
لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 10لاکھ 31ہزار زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری کی چالان کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 32ہزار ، لائن لین کی پابندی نہ کرنے پر 1لاکھ 26ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 60ہزار ، 98ہزار دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ،20ہزار سے زائد چالان ٹکٹ کم عمر ڈرا ئیوروں کو جاری کئے گئے۔