رہنمائوں کی گرفتاری، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آئوٹ

لاہو ر( سپیشل رپورٹر )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور علیمہ خان سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آئوٹ کیا ہے ۔اپوزیشن رہنمائوں نے ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرایا، اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کرتے رہے، انہوں نے ساتھیوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز نے گرفتاریوں پر ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تو ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔