لاہور (آئی این پی ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کے بعد اسکول واپسی پر طلبا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا اسکولوں کیلئے پیر تا جمعہ اوقاتِ کار مقرر کردئیے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں چھٹیوں کے بعد پیر کے روز سے تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہوگیا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکول واپس آنے والے طلبا کو خوش آمدید کہا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئی توانائی کے ساتھ سیکھنے کا سفر وہیں سے آگے بڑھے گا جہاں رکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ چھٹیوں کے باعث تعلیمی تعطل کا شکار ہونے والے بچوں کی تعلیم بحال کرانا ضروری ہے، جبکہ آٹ آف اسکول بچوں کی تعداد میں اضافے کو روکنا بڑا چیلنج ہے