اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے 60 سال بعد پلاٹ الاٹ کر کے منسوخ کرنے سے متعلق کیس میں چیئرمین سی ڈی اے کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بزرگ شہری محمد مرتضی کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر عادل عزیز قاضی اور دیگر جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے ممبر سٹیٹ عدالت پیش ہوئے۔طلبی کے باوجود چیئرمین سی ڈی اے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو بلایا تھا وہ کہاں ہیں، جس پر ممبر سٹیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نہیں آسکے میں ممبر سٹیٹ ان کی جانب سے آیا ہوں۔جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا اور وہ نہیں آئے، چیئرمین سی ڈی اے کو کہیں وہ وزیر اعظم ہائو س ہیں یا جہاں بھی فوری طور پر عدالت پیش ہوں، چیئرمین سی ڈی اے جب تک پیش نہیں ہوتے معاملہ حل نہیں ہوگا، چیئرمین سی ڈی اے اگر پیش نہیں ہوتے تو ہمیں بلانا بھی آتا ہے