کراچی(آئی این پی) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے سبسڈی شدہ رقم کی ادائیگی کے طریقے کی وضاحت تک ڈیلرز فیول اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، اگر زبردستی کی گئی تو پیٹرول پمپ اسٹیشنز بند کر دیں گے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش نے عہدے داروں اور ڈیلرز کے ہمراہ کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی فیول سبسڈی کے پروگرام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔وائس چیئرمین انور کمال نے کہا کہ سبسڈی شدہ رقم کی ادائیگی کے طریقے کی وضاحت تک ڈیلرز اس اسکیم کا حصہ نہیں بنیں گے، زبردستی کی گئی تو فیول اسٹیشنز بند کر دیں گے۔ حکومت نے ڈیلرز سے مشاورت کے بغیر فیول ریلیف اسکیم وضع کرلی، ریلیف اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم اس پر تحفظات ہیں، عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف دیا جائے