آئی ایم ایف پٹرول ریلیف سکیم جاری رکھنے پر رضامند، مزید شہری رجسٹرڈ نہ کرنے کی شرط

صوبوں کی رضا مندی سے شوگرسیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے  ‘ آٹو پالیسی میں ای ویز کو دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی جائے:عالمی مالیاتی فنڈ
اسلا م آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامند ہوگیا تاہم    یہ مطالبہ  بھی کیا ہے کہ اسکیم میں مزید صارف نہ بڑھائیں جائیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے۔ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن نے ایم ای ایف پی کی تیاری پرکام شروع کر دیا۔آئی ایم ایف مشن کے ساتھ وزارت پٹرولیم اور پاور ڈویژن کے مذاکرات  میں   فنڈ نے صوبوں کی رضا مندی سے شوگرسیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ نے مرکز کی شوگر پالیسی کو صوبائی خود مختاری میں مداخلت قراردیدیا، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سندھ کے اختلاف کی وجہ سے شوگر پالیسی طے نہیں  ہو سکی۔آئی ایم ایف مشن کی وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ آج پھر ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف نے آٹو پالیسی میں ای ویز کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ مشن پٹرول سبسڈی اسکیم جاری رکھنے پر رضامند ہوگیا تاہم ساتھ میں مطالبہ کیا ہے کہ اسکیم میں مزید صارف نہ بڑھائیں جائیں۔