ملتان میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک، اگلے 48 گھنٹے اہم: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ملتان میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک، اگلے 48 گھنٹے اہم: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ملتان: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملتان میں آئندہ 48 گھنٹے سیلاب کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

 انہوں نے سیلابی صورتحال کے بارے میں بتایا کہ پانی کا خطرہ زیادہ ہے اور پنجاب بھر میں مشکل حالات ہیں۔گیلانی نے زور دیا کہ سب کو مل کر اس قدرتی آفت سے نمٹنا ہوگا اور کہا کہ کوئی شخص خوشی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا، اس لیے سب کو متاثرہ افراد کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے اور اس میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔

مزید براں، پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ:

دریائے راوی، ہیڈ سدھنائی: بہاؤ 1 لاکھ 7 ہزار کیوسک
دریائے ستلج، گنڈا سنگھ والا: بہاؤ 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک
دریائے ستلج، سلیمانکی: بہاؤ 1 لاکھ 24 ہزار کیوسک
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالات میں مزید بگڑنے کا خدشہ ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔