قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے مشترکہ طور پر ٹرافی سے پردہ اٹھایا
ٹرینییڈاڈ(فضیلہ خان)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آج ہوگا، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے آغاز سے قبل چمکتی ہوئی ٹرافی کی رونمائی کل برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے مشترکہ طور پر ٹرافی سے پردہ اٹھایا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی یعنی آج سے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔