وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیان

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیان

پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام تیزی سے جاری ہے اور تمام مستحق افراد کو امدادی رقم بغیر کسی مشکل کے ان کے دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہے۔افطاری پر حصہ لینے والے افراد کی تعداد 15,78,578 ہو چکی ہے۔مجموعی طور پر 26,08,192 نگہبان کارڈز لوگوں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔ان میں سے 23,02,540 کارڈز دہلیز تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ 19,68,829 کارڈز کیش کرائے جا چکے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر حصے میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری ہیں، اور حتیٰ کہ مریم نواز کی ناقدین بھی ان کی کارکردگی کی معترف ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی یہ کوششیں مستحقین کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہر فرد کو سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔یہ پیکیج نہ صرف مالی مدد بلکہ رمضان کے دوران روزہ داروں کی افطاری میں حصہ لینے والے افراد کے لیے آسانیاں بھی فراہم کر رہا ہے، اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام عمل شفاف اور بروقت ہو۔