بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا، ذخائر ختم

بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا، ذخائر ختم

کوئٹہ (ویب ڈیسک) : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے کے باعث گندم کا بحران مزید سنگین ہوگیا ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024-25 کے لیے تاحال گندم کی خریداری نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں رواں سال بلوچستان میں گندم کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 2023 کا پرانا ذخیرہ ریلیز کیا گیا ہے، تاہم ستمبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے عرصے کے لیے محکمے کے پاس گندم دستیاب نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوائی گئی ہے جس میں پاسکو یا پنجاب حکومت سے 5 لاکھ بیگز گندم خریدنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس تجویز پر کابینہ کی منظوری کے بعد ہی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صوبے میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔