لاہور میں چینی کی قلت، سپلائی بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور میں چینی کی قلت، سپلائی بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور میں چینی کی سپلائی ایک بار پھر متاثر ہوگئی، صورتحال اس حد تک بگڑ گئی ہے کہ کریانہ فروش ہی نہیں بلکہ ہول سیلرز کے پاس بھی چینی دستیاب نہیں۔

 کریانہ فروشوں نے بتایا کہ وہ چینی کے حصول کے لیے ہول سیل مارکیٹ کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں، مگر وہاں بھی اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ مختلف کریانہ دکانوں پر چکر لگا کر خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہیں۔صدر کریانہ مرچنٹس لاہور حافظ محمد عارف کے مطابق چھٹیوں کے باعث چینی کی سپلائی معطل رہی، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بحران پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آج شام تک نئی سپلائی آنے کا امکان ہے، جس کے بعد صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔