انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج،کامیابی کی شرح 60فیصد

1لاکھ 65ہزار میں سے 99ہزار طلبہ کامیاب، ویب سائٹ پرنتیجہ موجود
لاہور (خصوصی رپورٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (سالانہ امتحان) 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ امتحان میں کل 1 لاکھ 65 ہزار 245 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے مجموعی طور پر 99 ہزار 191 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔ اس سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں کامیابی کی شرح 60.03 فیصد رہی۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق تمام امیدوار اپنا تفصیلی نتیجہ دیکھنے کے لیے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ میں موجود چیٹ بورڈ وزٹ کر سکتے ہیں۔