2022 سیلاب میں اعلان شدہ ریلیف پیکج کیلئے عوام آج تک منتظر ہیں
،پنجاب میں زراعت کو مکمل نظر انداز ، جنگلات لگانے کو تو خاطر ہی نہیں لایا گیا
پشاور(آئی این پی )مشیرخزانہ خیبرپختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے پنجاب حکومت کی ترقی کے دعوے کھول دیئے، صوبے میں متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا، 2022 سیلاب میں اعلان شدہ ریلیف پیکج کیلئے عوام آج تک منتظر ہیں۔ 2005 زلزلے میں تباہ شدہ عمارتوں کے تعمیرات دعوے آج تک نامکمل ہیں،پنجاب میں زراعت کو مکمل نظر انداز کیا گیا، جنگلات لگانے کو تو خاطر ہی نہیں لایا گیا۔ اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہنوجوان اپنی مدد آپ کے تحت ملک چھوڑ چھوڑ کر بیرون ملک روزگار کے تلاش میں نکل گئے۔ ڈیمز اور کنال کے بدلے ہائو سنگ کالونی پر صرف زور ہے۔ پنجاب حکومت وفاقی امداد کی منتظر، اور وفاق آئی ایم ایف کی اجازت کی طالب ہے