غزہ( اے ایف بی)قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں صحافی محمد الکویفی شہید ہو گئے۔ غزہ پر جاری اجتماعی نسل کشی کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 251ہو گئی ہے دشمن نے غزہ شہر کے مغربی علاقے النصر میں ان کے گھر کی چھت پر نصب خیمے کو نشانہ بنایا جس سے متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔ اس سے قبل قابض اسرائیل نے محمد الکویفی کے رہائشی فلیٹ کو نشانہ بنایا تھا جس میں ان کی اہلیہ اور بچے شہید ہو گئے تھے۔ آج کا یہ حملہ قابض دشمن کے ان پر ڈھائے جانے والے جرائم کی ایک اور کڑی ہے