تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ‘ سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے: عدالت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالت نے حکم دیا پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔