ڈگری کیس جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی غیرقانونی قرار، عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈگری کیس سے متعلقہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے وزارت قانون کو طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا
طارق جہانگیری بطور جج تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے، طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی تھی،طارق محمود جہانگیری جج کا عہدہ رکھنے کے اہل نہیں تھے:فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم قرار دے دی اور جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کیس سے متعلقہ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے وزارت قانون کو طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔فیصلہ میں کہا گیا  طارق جہانگیری بطور جج تعیناتی کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے، طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی تھی،طارق محمود جہانگیری جج کا عہدہ رکھنے کے اہل نہیں تھے۔عدالت نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف دائر میاں داد ایڈووکیٹ کی درخواست منظور کر لی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دینے سے متعلق درخواست مسترد کی گئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے تک کیس ملتوی کرنے کی درخواست بھی مسترد کی گئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بنچ پر اعتراض کی درخواست بھی مسترد کی گئی