گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار صدر مملکت کو واپس دینے کی تجویز

اسلام آباد (آئی ا ین پی)حکومت نے ایس ای سی پی کے بعد اسٹیٹ بینک کے بورڈ سے بھی تنخواہیں مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار بورڈ آف گورنرزسے واپس  صدر مملکت کو  دینے کی تجویز ہے۔سینیٹر انوشہ رحمان نے پاکستان اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں  جمع کرا دیا