سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں‘ اس لئے اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں
منظور چودھری اور حسن مرتضی اپنے فلسفے اور دکھ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں:پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟۔انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ منظور چودھری اور حسن مرتضی اپنے فلسفے اور دکھ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ میں ابھی سیلاب سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک سے امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہے