اسرائیل نے حملے سے50منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کیا:امریکی میڈیا

واشنگٹن(آئی ا ین پی )امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے دوحہ  میں حماس قیادت پر حملے سے 50 منٹ قبل ہی امریکی صدر کو آگاہ کردیا تھا۔اسرائیلی حکام  نے امریکی میڈیا کو بتایا  نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سیاسی سطح پر بات ہوئی اور  پھر فوجی حکام کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں۔اسرائیلی حکام کا بتانا تھا  امریکہ صرف دکھاوا کر رہا ہے، اگر  صدر ٹرمپ چاہتے تو  حملہ روک سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور  اگر  ٹرمپ اس حملے کی مخالفت کرتے تو اسرائیل قطر  پر حملے کا فیصلہ ترک کردیتا۔