سعودی عرب دفاعی معاہدے کے لیے امریکا سے بات چیت کر رہا ہے:غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

 سعودی عرب دفاعی معاہدے کے لیے امریکا سے بات چیت کر رہا ہے:غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

 فنانشل ٹائمز کے مطابق، اس ممکنہ معاہدے کے تحت فوجی اور انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط کیا جائے گا، اور یہ معاہدہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آئندہ ماہ وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان 2018 کے بعد یہ پہلا دورہ امریکا کریں گے۔ ایف ٹی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور وزارت خارجہ نے اس معاہدے کی تفصیلات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، اور واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔دوسری جانب، ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورۂ امریکا کے دوران ممکنہ معاہدے پر دستخط کی بات چیت ہو رہی ہے، مگر اس کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔