قصور(خصوصی رپورٹ) تھانہ سرائے مغل پولیس نے 30 لاکھ روپے مالیت کے آم خرید کر جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔علاقہ میگا کے رہائشی صدی احمد نے اندراج مقدمہ کے لیے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم پرویز نے اس سے 30 لاکھ روپے مالیت کے آم خریدے اور ادائیگی کیلئے چیک دیا۔ تاہم مقررہ وقت پر جب چیک بینک میں جمع کرایا گیا تو وہ ڈس آنر ہو گیا۔مدعی کے مطابق ملزم نے رقم ادا نہیں کی، جس پر پولیس نے درخواست کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا۔