5لاکھ طلبہ کو کروم بکس دینے کا اعلان

اسناد کی تصدیق ڈیجیٹل ہوگی ، سال 2026سے پاسنگ مارکس 40 اور گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ 
لاہور ( خصوصی رپورٹ)پوزیشن اور اے گریڈ حاصل کرنیوالے 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس دینے اور اسناد کی تصدیق کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ملک کے امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات لاتے ہوئے 2026 سے پاسنگ مارکس 33 کی بجائے 40 اور نمبرز کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی ڈاکٹر غلام علی نے لاہور میں آئی بی سی سی آفس کے دورے پر گفتگو کرتے بتایا ڈیجیٹل نظام کے تحت اسناد ہولڈرز کو تصدیق کیلئے آئی بی سی سی آفس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک سال میں یہ عمل مکمل آن لائن کر دیا جائے گا جبکہ2026 سے امتحانات میں کامیابی کیلئے 33 کی بجائے 40 نمبر لینالازمی ہونگے، گریڈنگ سسٹم سے طلبہ پر نمبرز کا دبا ئو کم ہوگا اور مجموعی کارکردگی کو زیادہ م ئوثر انداز میں جانچا جا سکے گا۔ گریڈنگ نظام کو ایک سال میں نافذ کر دیا جائیگا۔تعلیمی حلقوں کے مطابق پاسنگ مارکس بڑھانے اور گریڈنگ سسٹم سے طلبہ کو مزید محنت کرنا ہوگی جبکہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو کروم بکس فراہمی اور اسناد کی ڈیجیٹل تصدیق کو تعلیمی اصلاحات کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔