نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی سی ڈ ی اہلکار زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر ) نواں کوٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سی سی ڈی کے اہلکار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اہلکار غلام فرید شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اْس وقت پیش آیا جب غلام فرید گھر کے باہر موجود تھا، کہ اچانک موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔