ایک شدید زخمی،ملزما ن فرار،علاقے میں خوف وہراس،لاشیں ہسپتال منتقل
کوہاٹ (آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔تفصیل کے مطابق یہ حادثہ کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا ۔ مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے ان پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کے لواحقین کی آہ و بکا سے فضا سوگوار ہوگئی ہے۔