ضلع اورکزئی : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،پی ٹی آئی کارکن جاں بحق

 ملک زادہ جمشید عالم علاقے میں عوامی و سیاسی سرگرمیوں میں فعال تھے،نمازہ جنازہ ادا
پشاور(آئی این پی ) قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق نامعلوم افراد نے اورکزئی اتمان خیل شنہ میلہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ سرگرم کارکن ملک زادہ جمشید عالم پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم علاقے میں عوامی و سیاسی سرگرمیوں میں فعال تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، مرحوم کی نماز جنازہ لوئر اورکزئی کے گائوں اتمان خیل شنہ میلہ میں ادا کی گئی۔