پشاور(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں مزیدافغان مہاجر کیمپ ختم کر دئیے، بند کئے جانیو الے کیمپوں کی تعداد 42ہوگئی، افغان مہاجرین کی خیبر پختونخوا میں تعداد تیرہ لاکھ کے قریب ہے،کیمپوں کے ختم کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ،دوسرے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ اور مردان میں قائم کیمپس ختم کیے گئے،اعلامیے کے مطابق ڈی نوٹیفائیڈ علاقوں میں موجود کیمپوں کی اراضی ، تمام غیر منقولہ اثاثے بھی خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کیے جائیں گے۔