پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709 ہوگئی

 غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر،پاکستان کو قومی مفادات، امن اور داخلی استحکام کو یقینی بنانے کا حق حاصل ہے 
پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی:رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709  تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی  کی بنیاد پر لاکھوں افغان  پناہ گزینوں کی میزبانی کی، دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا اور خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے بعد افغان مہاجرین کا پاکستان میں رہنے کے  لئے  اب کوئی جواز باقی نہیں۔شواہد سے ثابت ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے کچھ عناصر پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پاکستان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کیں،اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709  تک پہنچ چکی ہے