پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جلد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اولین ترجیح امن کا قیام ہے، اور اس مقصد کے لیے وہ تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی ایک خوش آئند پیش رفت ہے، اور انہیں امید ہے کہ سعودی عرب اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کروانے میں کردار ادا کرے گا۔