پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، جرگہ بلانے پر غور:اسد قیصر

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، جرگہ بلانے پر غور:اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی تیار ہے۔

 ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتِ حال پر جرگہ بلانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں احتجاج کے آئندہ لائحہ عمل پر بحث کی جائے گی۔ اس جرگے میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کو مدعو کیا جائے گا۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ پارٹی نے سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر مذاکراتی کمیٹی نہ بنتی تو تحریک شروع ہو جاتی۔ انہوں نے حکومت کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو کمزور سمجھ کر مذاکرات کی بات کر رہی ہے، لیکن پارٹی چاہتی ہے کہ ملک مزید مشکلات کا شکار نہ ہو۔