حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس طارق کا اداکاری سے متعلق دوٹوک مؤقف

حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس طارق کا اداکاری سے متعلق دوٹوک مؤقف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور چلبلی اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس طارق نے مستقبل میں اداکاری کے منصوبوں سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

چند ماہ قبل پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس طارق، جو انسٹاگرام پر والدین کی تربیت اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے دیتی ہیں، اُس وقت سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ان کی شکل و شباہت حیران کن حد تک حرا مانی سے ملتی جلتی ہے۔ صارفین نے نہ صرف ان کے نقوش بلکہ آواز اور اندازِ گفتگو کو بھی حرا مانی سے مشابہ قرار دیا۔حالیہ دنوں ڈاکٹر اقدس طارق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جوائنٹ فیملی کے مسائل پر بات کرنے کے لیے بطور مہمان شریک ہوئیں۔دورانِ گفتگو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں اداکاری میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

اس پر ڈاکٹر اقدس طارق نے مسکراتے ہوئے کہا:“مجھے بھی حیرانی ہے کہ لوگ مجھے حرا مانی سے مشابہ قرار دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آنے سے پہلے نہ میں نے خود کبھی ایسا سوچا، نہ ہی میرے قریبی دوستوں نے کہا۔”اداکاری کے امکان پر انہوں نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا:“میرا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں۔ حرا جو کام کر رہی ہیں وہ بہت اچھا ہے، اور میرا ان کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔”ڈاکٹر اقدس طارق کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں مداحوں نے ان کی سادگی، اعتماد اور انکساری کو سراہا۔