غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تشکیل کا آغاز،2یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے

یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا، زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری: امریکی مشیر
غزہ، تل ابیب، واشنگٹن(آئی این پی )  غزہ میں استحکام  کیلئے  بین الاقوامی فورس کی تشکیل کا آغاز کردیا گیا جبکہ غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 2   یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو  جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ میں ہلاک ہونے والے مغویوں کی لاشیں واپس کرنا ہوں گی، لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،سینئر  امریکی مشیر نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا، زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔عرب میڈیارپورٹس کے   مطابق حماس نے دو یرغمالیوں کی لاشوں کو  ریڈ کراس کے حوالے کیا جنہوں نے لاشیں  غزہ میں موجود اسرائیلی فوج کے سپرد کیں۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ  ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔حماس نے بیان میں واضح کیاکہ انہوں نے تمام زندہ یرغمالیوں کے ساتھ ساتھ وہ لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردی جن تک رسائی ممکن تھی