حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

 ہتھیار نہ ڈالے تو طاقت کے استعمال سے غیر مسلح کردیں گے،حماس کو پھر دھمکی  
غزہ، واشنگٹن (آئی این پی )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں جس کے بعد غزہ میں رفح بارڈر کے راستے امدادی قافلوں کی آمد   متوقع ہے  ،دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا اور اس کے ساتھ ہی ایک بار  پھر  حماس کو  جلد غیر  مسلح ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو طاقت کے استعمال سے انہیں غیر مسلح کردیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے رات گئے  مزید 4 ہلاک  یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل حکام کے حوالے کردیا ہے۔اس سے قبل بھی حماس غزہ امن معاہدے کے تحت4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20  زندہ یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے  کرچکا ہے۔