زارت قومی غذائی تحفظ پائیدار اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں زراعت کو فروغ دے رہی ہے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت غذائی تحفظ کے فروغ اور بھوک کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عا لمی یومِ خوراک کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ دن بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔وزارت قومی غذائی تحفظ پائیدار اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں زراعت کو فروغ دے رہی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور معیاری بیجوں کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ویلیو چین کو مضبوط بنا کر کسانوں کو بہتر منافع فراہم کر رہی ہے