پاکستان اور مراکش کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری قومی غذائی تحفظ کی کلید ہے، رانا تنویر

 مراک فاسفور(پی ایم پی)منصوبہ ملک کی زرعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے:وفاقی وزیر  
جرف لاسفر(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان کھاد کے شعبے میں اسٹریٹجک شراکت داری قومی غذائی تحفظ کی کلید ہے اور پاکستان مراک فاسفور(پی ایم پی)منصوبہ ملک کی زرعی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مراکش کے شہر جرف لاسفر میں واقع پاکستان مراک فاسفور (پی ایم پی)پلانٹ کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر کو پلانٹ کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔