آٹومیشن نظام تمام مسائل کی جڑ ، جس کے ذریعے چوری اور بدعنوانی ہو رہی ہے
مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے، آئل ٹینکر کنٹریکٹرز
کراچی(آئی این پی ) آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر احتجاج اور سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جاری بیان کے مطابق آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے۔ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آٹومیشن نظام تمام مسائل کی جڑ ہے، جس کے ذریعے چوری اور بدعنوانی ہو رہی ہے۔عابداللہ آفریدی نے الزام لگایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کمرشل لوڈنگ کے نام پر کنٹریکٹرز کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آٹومیشن کے ذریعے مخصوص افراد کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے