نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آمرانہ اقدامات اور ریاستی جبر کے خلاف لداخ کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق، ایپکس باڈی لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے دیرینہ مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ کو فوری طور پر ریاست کا درجہ دیا جائے اور اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کیا جائے تاکہ عوام کو مکمل آئینی حقوق حاصل ہوں۔مقامی قیادت نے وزارت داخلہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ لداخ میں حالات معمول پر ہیں۔ رہنماں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایک بھرپور عوامی مارچ نکالا جائے گا تاکہ مودی سرکار کے خلاف عوامی آواز بلند کی جا سکے۔مقامی رہنمائوں کے مطابق، لداخ کے عوام انصاف اور آئینی حقوق کی فراہمی تک خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت دھمکیوں، گرفتاریوں اور ریاستی تشدد کے باوجود عوامی تحریک کو دبانے میں ناکام رہے گی