سر سیّد احمد خان کا208واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سیّد احمد خان کا208واں یوم پیدائش آج 17اکتوبر کو منایا جائے گااس سلسلے میں  ملک بھر میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیاجائے گاجس سے خطاب کے دوران مقررین سر سیّد احمد خان کی ادبی و علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔سر سیّد احمد خان17اکتوبر1817ء کو دہلی میں پیدا ہوئے وہ انیسویں صدی کے ایک عظیم رہبر تھے انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی سر سیّد احمد خان کی پوری زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری وہ ایک بلند پایہ مفکر،مصنف اور جلیل القد رہنما تھے۔سر سیّد احمد خان نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میںایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پر سر سیّد احمد خان نے ادبی خدمات کیلئی1857ء میںمحمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسی1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔