بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے ، پاکستان

  5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارتی ظلم و جبر میں مزید شدت آگئی 
بھارت کو جوابدہ نہ ٹھہرانا اقوامِ متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ،  عثمان جدون کاجنرل اسمبلی کمیٹی سے خطاب
نیویارک(آئی این پی  پاکستان نے اقوامِ متحدہ کومقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کر تے ہوئے  کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے۔یہ بات   پاکستان کے  نگران مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہی ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بے نقاب  کرتے ہوئے  عثمان جدون نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، بھارت کو جوابدہ نہ ٹھہرانا اقوامِ متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے