مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں:مشعال ملک

 قیدیوں کی جلد کاٹ کر انھیں کھانے پر مجبور اور  بوریوں میں بند کر کے ابلتے یا ٹھنڈے  پانی میں ڈالا جاتا ہے
اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے  مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ،  زیرحراست کشمیر یوں کو وحشیانہ تشدد کا نشنہ بنایا جا رہا ہے ، قیدیوں کی جلد کاٹ کر انھیں کھانے پر مجبور اور  بوریوں میں بند کر کے ابلتے یا ٹھنڈے یخ پانی میں ڈ النے جیسے تشدد سے گزارا جاتا ہے ۔عالمی برادری کشمیریوں  پر کئے جانے والے ان مظالم کا نوٹس لے اور ب بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دباو ڈالے ۔  سوشل میڈیا پر فلسطین کی براہ راست نسل کشی کی ویڈیوز وائرل ہیں۔ مگر دنیا خاموش ہے کوئی بھی سامنے نہیں آرہاجو اس نسل کشی کو روکے۔