چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں‘اسلام آباد جانے کی تیاری کریں:مولانا فضل الرحمن

 2018ء￿  میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا‘پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی ‘ عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں
 ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی:ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے سی پیک روٹ آپ کے لئے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء￿  کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ 2018ء￿  میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اْس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا  فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا، قائدِ اعظم نے اسرائیل کے بننے پر اسے ناجائز ریاست کہا تھا۔