مولانا فضل الرحمن نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا
تم اپنے بھائی سے استعفی دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کرائو:انجنئیر ضیاا لرحمان کا چیلنج
پشاور(آئی این پی )جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجنیئر ضیا الرحمان نے جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔انہوں نے وزیر اعلی پختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھا۔مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کرا۔