خیبرپختونخوا کے تمام صوبائی حلقوں میں آج بعد از نمازِ جمعہ مظاہرے کئے جائیں گے:جنید اکبر
پشاور (آئی این پی )پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 9 مئی، 26 نومبر اور مریدکے میں ہونیوالے واقعات کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی۔صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر 9 مئی، 26 نومبر اور مریدکے میں ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ انہوں نے کہا تمام صوبائی حلقوں میں آج بعد از نمازِ جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔