پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں دوستریم5 جاری

 راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں دوستریم5 چراٹ کے اسپیشل آپریشنز اسکول میں جاری ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان مشقوں میں پاک فوج کے ایس ایس جی (اسپیشل سروسز گروپ)  اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔انسدادِ دہشتگردی کے موضوع پر مبنی یہ مشقیں 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہیں گی