شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ )عدالت نے قتل کیس میں ناحق ملوث ملزم کو باعزت بری کر دیا۔ملزم کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو بری کیا گیا۔تھانہ سٹی رینالہ خورد میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا اور سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا کہ ملزم قاری(ف) نے علی شیر نامی شخص کے بیٹے( ع )کو پیٹ میں ٹانگ مار کر قتل کر دیا۔بعد ازاں پرائیویٹ استغاثہ بھی عدالت میں دائر ہوا اور دونوں مقدمات کا ٹرائل ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خوردشبریز اختر راجہ کی عدالت میں چلا۔