14 ہزار سے زائد بڑے ریٹیلرز ودیگرکاروبار پی او ایس سے منسلک

لاہور(خصوصی رپورٹ)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 14 ہزار سے زائد بڑے ریٹیلرز، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کے خوردہ فروشوں اور ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل کے نظام سے منسلک کردیا۔یکم نومبر 2026تک پی او ایس نظام سے منسلک آئوٹ لیٹس کی تعداد 38ہزار 259ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق 12ہزار 302 ٹائر ون ریٹیلرز کی 25ہزار 580شاخیں پی او ایس نظام سے منسلک ہوگئی ہیں جبکہ ایک ہزار 212ریسٹورنٹس کی ایک ہزار 908شاخیں ایف بی آر کے پی او ایس نظام کا حصہ بن گئیں۔ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کے 564ریٹیلرز کی 10ہزار 771شاخیں پی او ایس نظام سے منسلک ہوگئی ہیں۔