برطانیہ: سمندر میں آئل ٹینکر و کارگو شپ میں تصادم، 32افراد ہلاک

 امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہازشمالی سمندرمیں آپس میں ٹکرا گئے
 لندن(آئی این پی )برطانیہ میں یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 32افراد ہلاک ہوگئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی قصبے ویدرنسی کے قریب ہمبر ایسٹوری میں پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جب کہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔ امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کا عمل جا رہی ہے جب کہ کچھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔