پاکستان آئی سی سی گلوبل ایونٹس کی میزبانی سے باہر نہیں ہوا‘ ذرائع

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان آئی سی سی گلوبل ایونٹس کی میزبانی سے باہر نہیں ہوا، پاکستان 2035 تک آئی سی سی کے 3 گلوبل ایونٹس میں سے 1 کی میزبانی حاصل کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق 3 گلوبل ایونٹس ایسے ہیں جن کے لیے پاکستان اظہارِ دلچسپی کے عمل میں حصہ لے سکتا ہے، 2035 تک جن گلوبل ایونٹس کے وینیوز کا اعلان نہیں ہوا ان کے لیے اظہارِ دلچسپی کا عمل شروع ہونا ہے، میزبانی کے خواہش مند ممالک مشترکہ طور پر بھی اظہارِ دلچسپی کے عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔آئی سی سی مینز کرکٹ 2035، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2032 اورچمپئنز ٹرافی 2033 میں اظہارِ دلچسپی کیا جا سکتا ہے، یہ تینوں گلوبل ایونٹس اکتوبر نومبر کے مہینوں میں ہونے ہیں، تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، ان تینوں ایونٹس کے وینیوز کا فیصلہ اظہارِ دلچسپی کے عمل کے بعد ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے ساتھ مل کر بھی اظہار دلچسی کے عمل میں شریک ہو سکتا ہے، پاکستان 2033 کیچمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حصول کے لیے کوشش کر سکتا ہے۔آئی سی سی کے پہلے سے الاٹ شدہ ایونٹس کی تاریخوں کی منظوری دی گئی ہے، 2035 کے گلوبل ایونٹس کی آئی سی سی اجلاس میں ونڈوز کی منظوری دی گئی ہے۔