لندن(آئی این پی ) برطانوی ریپ پنک جوڑی باب وائلن کو گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرہ لگانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے بعد متعدد میوزک ایونٹس نے انہیں پروگرامز سے نکال دیا ہے۔گذشتہ دنوں گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں سٹیج پر بینڈ کے ایک رکن نے اسرائیلی فوج کے خلاف آئی ڈی ایف مردہ باد کا نعرہ لگایا، جسے نفرت انگیز تقریر کے زمرے میں شمار کیا جا رہا ہے۔بینڈ کی جانب سے لگائے گئے اس نعرے کے بعد انہیں متعدد میوزک فیسٹیولز سے نکال دیا گیا ہے۔