بھارت نے اپنے ملک میں ایونٹس کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا

بھارت میں سکیورٹی مسائل نہیں، اس لئے کوئی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا :بی سی سی آئی

 لندن (آئی این پی )چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل کی ضد کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)  نے اپنے ملک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کیلئے ہائبرڈ فارمولا ماننے سے انکار کردیا۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے  موقف اپنایا ہے  بھارت میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، اس لیے کوئی بھی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا۔