سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک کی توسیع کر دی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں جمشید دستی کی جعلی ڈگری کیس میں فوجداری کارروائی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک کی توسیع کر دی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے مقدمہ کو آئندہ تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت جنوری میں ہوگی۔